پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان


جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے۔

جس طرح پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔

اسرائیل کے وحشیانہ پن سے 70 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دوحہ، لبنان، شام اور یمن پر حملہ ملکوں کی خود مختاری پر حملہ ہے، حماس اور قطر کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا دوحہ کا ہنگامی دورہ ، قطر سے اظہار یکجہتی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کی سفاکیت کے خلاف پیغام دینا ہوگا، قوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہی سے لوگ بے گھر اور شہید ہو چکے ہیں، ہمیں ان مظلوموں کی طرف دیکھنا چاہئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top