پاکستان آرمی

پاکستان آرمی


پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ملک کیلئے جان دینے والے بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا بھرسے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا ، پاک فوج کی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top