پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے


پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ان کے زخمی ہونے پر پاکستانی کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا تھا کہ زخمی کو ہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ریسکیو کیا جائے۔

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخ رقم کردی

پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچا دیا ہے، ایاز شگری کا کہنا تھا کہ چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔

مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top