پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا تاریخی کارنامہ


پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔

پاکستان کے کوہ پیما اسد علی میمن ( asad ali memon ) نے دنیا کے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔

سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت منگل کو مدمقابل ہوں گے

اسد علی میمن نے سیون سمٹس چیلنج انڈونیشیا کی سب سے بلند چوٹی پُنچاک جایا کو سر کر کے مکمل کیا۔

2019 میں انہوں نے اپنے سفر کا آغاز یورپ کی ماؤنٹ ایلبرُس کو سر کرکے کیا، انہوں نے 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

انہوں نے 2021ء میں افریقہ کی ماؤنٹ کیلیمنجرو اور 2022ء میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔ 2023ء میں کوہ پیما نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top