پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئے اسکالر شپ کا اعلان

پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئے اسکالر شپ کا اعلان


سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیشی مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، تعلیمی تعاون اور تجارتی شراکت داری پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شریک تھے، ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیر نے پاکستان کیساتھ ہرسطح پرتعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہارکیا اوراعلان کیا کہ بنگلہ دیش پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس فراہم کرے گا۔

پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون پر 9 بڑے معاہدے

نواز شریف نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا رشتہ آج بھی قائم ہے، ایم ایم عالم جیسے ہیرو دونوں ممالک کی تاریخ کا مشترکہ ورثہ ہیں۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ یہ وقت پاکستان اوربنگلہ دیش کی باہمی قربت بڑھانے کیلئے بہترین ہے جبکہ بنگلہ دیش معاشی ترقی میں ایک ابھرتی ہوئی مثال بن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بنگلہ دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اورخواتین کی معاشی شمولیت قابل تقلید ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ سستا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرین انرجی، فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ شراکت داری کوخوش آمدید کہتی ہے۔

ہائی کمشنر بنگلہ دیش نے نواز شریف کوایٹمی دھماکوں کے تناظرمیں بنگلہ دیشی عوام کا “ہیرو” قرار دیا اورکہا کہ نئی نسل کے دلوں میں ان کے لیے عزت و احترام موجود ہے انہوں نے مریم نوازکی قیادت اورعوامی خدمات کو بھی سراہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top