وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سب سے بڑی مالیاتی اسکیم کی منظوری دیدی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ،وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل کی امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی ،پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر فیلڈ مارشل کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کیلئےپاکستان کی سب سے بڑی مالیاتی اسکیم کی منظوری پاکستان کی معیشت اور بجلی کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،فیصلے سے ملک کو مستحکم مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی کابینہ نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اور حکومتی معاشی ٹیم کی ستائش کی ،حج کے دوران بہترین انتظامات پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔