پانی روکا گیا توملٹری سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائینگے، عطا تارڑ

پانی روکا گیا توملٹری سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائینگے، عطا تارڑ


وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پانی روکا یا تبدیلی کیا گا تو ملٹری آپشن سمیت تمام آپشن استعمال کئے جائیں گے، پاکستان کا پانی روکنے کو جنگی اقدام کے طور پرلیا جائے گا۔

ہم نیوزکے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان بھر پورجواب دینے کیلئے تیار ہے، آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بلند حوصلہ دیکھنے میں آیا۔

کل ملک بھر میں یوم پاکستان استحکام منایا جائےگا حافظ طاہر محمود اشرفی

بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ ختم ہی نہیں کرسکتا،بھارت کم ازکم سندھ طاس معاہدہ پڑھ ہی لیتا، بھارتی ائیرلائنزکیلئے پاکستانی فضا کو بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کو بند کرنے سے بھارت کوکئی ملین ڈالرکا نقصان ہو گا۔

پاکستانی میڈیا اورصحافیوں نے بھرپورکردارادا کیا ہے، بھارت ایک ٹریٹی ختم کرے گا تو ہم ضرورت پڑنے پر 4کریں گے، پانی 24کروڑ عوام کی لائف لائن ہے،اگر بھارت نے دہشتگردی کرانے کی کوشش کی تو ہم بھی ردعمل دینگے۔

بھول میں نہ رہیں کہ یہ پاکستانی شہریوں کوہٹ کریں گے اور ہم چپ رہیں گے، بھارت دہشت گردی کا فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے،آج پاکستان نے وہ جواب دیا جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

منصوبہ بندی سے نکل کر عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہونے کا وقت آگیا، احسن اقبال

پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ممبر بھی ہے، پاکستان عالمی ذمہ داری نبھانا جانتا ہے، اگر بھارت نے کوئی اقدام کیا تو سود سمیت واپس کریں گے،بغیر کسی شواہد اور تحقیقات کے پاکستان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج بھر پور جواب دینے کو تیار ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ بہت اچھی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں عزت و احترام اور نیاز مندی کا رشتہ نظر آیا۔

وزیراعظم نے کہا2مئی کو سی سی آئی کا اجلاس بلائیں گے، باہمی مشاورت کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی،جس بھی صوبے میں نہر بنے گی اس کا وفاق کے ساتھ اتفاق ضروری ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی ہوئی تو بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا، وزیر دفاع کی وارننگ

ابھی یہ کینالز منصوبہ بنیادی مراحل میں تھا اور اس کی ایکنک سے منظوری ہو گی، کچھ لوگوں نے غلط تاثر دیا کہ نہر بن گئی ہے اور پانی تبدیل کیا جا رہاہے،صوبوں کے مفاد کے بغیر کوئی قدم نہیں لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے دوستوں نے کہاپاکستان کےردعمل سے خوشی ہوئی، یہ ایسا موقع ہے جس پر آئینی فورمز پر اپوزیشن کردار ادا کر ے گی،جب جیل میں ہوں تو چند ملاقاتیں ہوتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top