پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمٰن


ڈی آئی خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔

مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں اور چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2024ء کا الیکشن مکمل طور پر دھاندلی زدہ تھا، عوام کے ووٹ کا حق چھینا گیا جبکہ 2018ء کے الیکشن میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا تھا جسے ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم جمہوریت کی سیاست کرتے ہیں، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی نہیں ہو گی۔

انہوں نے فلسطین میں جاری مظالم پر بھی شدید اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی وفد کی اہم بیٹھک

قائدِ اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے قیام کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا ہم آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top