پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر اراکین کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اراکین سے خطاب کیا۔

صدر مملکت کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شور شرابہ کرنے لگے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: میو اسپتال کے ایم ایس نے نوٹس سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا، عظمیٰ بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top