ٹیکس ریٹرن(tax return) کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عوام کی درخواست پر کی گئی،تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن اے 214 کے تحت کی گئی۔
پٹرول 4 روپے 7پیسے،ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا
اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مقررہ وقت آج رات 12بجے ختم ہوجائےگا،تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائےگی۔
آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر ہوں گے،ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ ہوگا۔