ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ حسن کے والدین نے میرے گھر آکر معافی مانگی ہے جس کی وجہ سے میں نے اسے معاف کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پرشیئر کردہ ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کررہے ہیں میں نے ملزم حسن زاہد کو معاف کرنے کے کتنے پیسوں کی ڈیل کی اور کیا اب مجھے اس سے خطرہ نہیں‘؟
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی اور 75 فیصد عوام نے میرا ساتھ دیا لیکن صرف 25 فیصد عوام ایسی ہے جو مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے‘۔
ٹاک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حسن کے والدین نے میرے گھر آکر معافی مانگی ہے جس کی وجہ سے میں نے اسے معاف کردیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پرصحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئی تھیں۔