اسلام آباد: ملک میں ٹماٹر کی قیمت 350 سے 400 روپے کلو کے قریب پہنچ گئی۔
ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اور روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہونے والے ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ سبزی فروشوں کی من مانیوں پر انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔
ایک ماہ قبل 20 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ اس کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختوںخوا میں سیلاب سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں سے ٹماٹر مارکیٹ میں نہیں آ رہا۔ اور اب صرف واحد بلوچستان ہے جہاں سے ٹماٹر ملک بھر میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان میں ٹماٹر وافر مقدار میں ہونے کے باوجود کوئٹہ کے بازاروں میں بھی ٹماٹر کی قیمت 300 سے 350 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس موسم میں ٹماٹر کی قیمت 30 سے40 روپے کلو تک ہوتی ہے۔ تاہم سیلاب کے باعث پیداوار میں کمی کی وجہ سے ٹماٹر بہت مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں علی امین کی بہتات ہے، نیا ڈرائیور لرنر گاڑی پر بٹھا دیا گیا، اختیار ولی
ذرائع کے مطابق سندھ میں آئندہ 2 ماہ تک ٹماٹر کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہیں گی۔ جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔