ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام

ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام


مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

کوئٹہ میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ٹماٹر 350 روپے سے کم ہوکر 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ منڈیوں میں ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

کراچی میں ٹماٹر tomato کی فی کلو قیمت میں کمی ہوئی ہے، اول درجہ فی کلو ٹماٹر 250 روپے میں دستیاب ہے، دوئم درجہ فی کلوٹماٹر 220روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آنے لگی ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 روپے ہو گئی ہے، اسلام آباد میں آلو درجہ اول 80 اور درجہ دوم 60 روپے میں دستیاب ہے۔

پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی

پشاور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، پرچون میں فی کلو ٹماٹر 320 سے 300 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، فی کلو ٹماٹر کی سرکاری قیمت 290 سے کم ہو کر 280 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 185 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن بازار میں 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں پیازکی سرکاری قیمت 100 ہے لیکن بازار میں 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔لہسن کے سرکاری نرخ 210 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔

ادرک کی سرکاری قیمت 640 روپے جبکہ بازار میں 690 روپے کلو میں دستیاب ہے، ساگ کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ بازار میں 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے لیکن بازار میں 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور میں مٹر کی سرکاری قیمت 350 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 400 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، کریلے کی سرکاری قیمت 120 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ٹینڈے کی سرکاری قیمت 190 روپے ہے جبکہ بازار میں 240 روپے کلو میں دستیاب ہے، دیسی گاجر کی سرکاری قیمت 100 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

چینی سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں جاپانی پھل کی سرکاری قیمت 160 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، مسمی کی سرکاری قیمت 160 روپے درجن ہے جبکہ بازار میں 200 روپے فی درجن دستیاب ہے۔

انگور کی سرکاری قیمت 390 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، امرودکی سرکاری قیمت 240 روپے ہے جبکہ بازار میں 280 روپے کلو میں دستیاب ہے، سیب کی سرکاری قیمت 175 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top