ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز


ٹرمپ انتظامیہ نے 41 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے،متوقع سفری پابندی والے 41 ممالک کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان اورنج لسٹ میں شامل ہے، اورنج لسٹ میں بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان بھی شامل ہیں، اورنج لسٹ والے ممالک کے شہریوں پر سیاحت اور اسٹوڈنٹ ویزا کی پابندی ہوگی۔

پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، آئی ایم ایف

اخبار کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

افغانستان، ایران، لیبیا، کیوبا، شمالی کوریا، صومالیہ، سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن پر بھی امریکی سفری پابندی لگنے کا امکان ہے، 5 ممالک پرجزوی ویزا معطلی کا امکان ہے۔

خدشات دور نہ کرنے پر 26 ممالک پر جزوی ویزا معطلی کی سفارش کا امکان ہے، یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top