ٹرمپ آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

ٹرمپ آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے ملاقات کا وقت اور وینیو بھی بتا دیا ہے۔

صر ٹرمپ کے آج دن کے شیڈول کے مطابق وہ شہباز شریف سے امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔

پاکستان میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں، سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، امریکی وزیر

قبل ازیں نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا اور وزیرِاعظم سے گفتگو کے اختتام پر ‘تھمبز اپ’ کا اشارہ کیا۔

اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر، اردن کے بادشاہ، اور انڈونیشیا اور سری لنکا کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان ،سعودی عرب معاہدہ مسلم ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کے نظام کا آغاز ہے،ایرانی صدر





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top