وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا چھ نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔

سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قرارداد پیش کر دی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، سند ھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کا پانی کسی کونہیں دیں گے، وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کی آواز اٹھائی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئی نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، متنازعہ نہروں کی وجہ سے وائلڈ لائف کو نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ نہروں کی وجہ سے زراعت کوبھی نقصان ہوگا، ایسا منصوبہ منظور نہیں کریں گے جس سے پانی کی کمی ہو۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں جام خان شورو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کی بات کی، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم قابل قبول نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top