وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ چینی کی در آمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔
چینی کی درآمد کیلئے انتظامات مکمل ہیں، ان پر فوری عملدرآمد شروع ہو گا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
وزارت کے مطابق ماضی میں قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا، حکومت نے فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی۔
وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ اب قیمتوں میں استحکام کیلئے چینی در آمد کی جا رہی ہے۔