وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ برس حج آپریشن کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت مذہبی امور حج پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔اجلاس کو حج پالیسی 2026 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ برس پاکستان کا مجموعی ملکی حج کوٹا 70 فیصد حکومتی اور 30 فیصد نجی کوٹے کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔
گزشتہ برس نجی شعبے کی غفلت کی وجہ سے حج سے محروم رہ جانے والے افراد کا حج نجی کمپنیاں2026 میں یقینی بنائیں گی۔
نئی پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم و نجی کمپنیوں کے تحت حج آپریشن کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے گی۔
پالیسی میں حج کے دوران حاجیوں کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں انکی رقوم کے متوازی سروسز فراہم کرنا شامل ہے۔
پالیسی میں آئندہ برس ایک ہزار نشستیں ہارڈ شپ کیسز کے تحت مختص کی گئی ہیں۔
پالیسی کے تحت کسے بھی نجی کمپنی کے لیے حاجیوں کی کم از کم تعداد 2 ہزار رکھی گئی ہے۔نجی کمپنیوں کی حج آپریشن کے دوران کڑی نگرانی کی جائے گی۔
حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
پالیسی کے اطلاق کے بعد نجی کمپنیوں کے تحت درخواست گزاروں کی رقوم و پراسیس کی ریئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔
حج 2026 کیلئے گزشتہ برس کی طرح معاونین کا انتخاب شفاف انداز سے ٹیسٹ کے ذریعے ہوگا۔
حجاج کیلئے موبائل سمز، ڈیجیٹل رسٹ بینڈز، بہترین رہائش و طعام اور کسی بھی ہنگامی و حادثاتی صورتحال کے نتیجے میں معاوضے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ادائیگیوں، تربیت، شکایات و دیگر سروسز کیلئے پاک حج موبائل ایپلی کیشن کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
دوسری طرف وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ 4 اگست سے سرکاری حج کے لیے درخواستیں موصول کی جائیں گی، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 کاکوٹہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ12 سال سے کم عمر بچوں کوسال 2026میں حج کی اجازت نہیں ہوگی، سرکاری حج کا تخمینہ ساڑھے11 سے ساڑھے 12لاکھ روپے کے درمیان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حج کے لیے سعودی عرب کی پالیسی کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،حج واجبات 2 اقساط میں جمع ہوں گے۔پہلی قسط 5لاکھ روپے جمع ہوگی۔