وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن مکمل ہو چکا ہے،آپریشن میں تمام 33دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے،آپریشن سے پہلے دہشت گردوں نے 21مسافر وں کو شہید کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہارت اور دلیری سے پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ،خودکش بمباروں کو مہارت کے ساتھ ہلاک کیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آئی سی سی
مہارت سے آپریشن کر کے قوم کو بڑے سانحہ سے بچایا گیا ،بھارتی میڈیا کی طرف سے پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پی ٹی آئی نے افسوسناک واقعہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا۔
پی ٹی آئی بھارتی میڈیا اور بی ایل اے کی زبان بول رہی تھی ،کاش پی ٹی آئی ایک دن پاکستانی بن کر سوچتی اور پاکستان کے مفاد کے تحت بات کرتی ،اس آپریشن کے تحت ویریفائی ایبل انفارمیشن کرتے۔
آپریشن کے دوران 4ایف سی کے جوان شہید ہوئے ،وزیراعظم نے غازیوں کو شاباش دی ہے،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن لائق تحسین ہے،اس واقعے پرجو سیاست کی گئی اس کی مذمت کرتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے کچھ افراد بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا لے کر چلے ،پاکستان میں ایسے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،کیمرے سے فوٹیجز سامنے آئی جسے نہیں جھٹلایا جا سکتا۔
بلوچستان کے مسئلے کا حل بندوق نہیں بات چیت ہے،عبدالمالک بلوچ
بی ایل اے ، بھارتی میڈیا کو شکست ہوئی ہے،پی ٹی آئی کو بھی شرمسار ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ چلا رہی تھی اور ایسی زبان بول رہی تھی جو قومی مفاد کیخلاف تھی۔
بہادری سے مسافروں کو بچایا گیا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا،پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جائےگا،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا،بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سازش ناکام ہوئی ہے ، بی ایل اے کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی۔
تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے،وزیراعظم کل بلوچستان کا دورہ کریں گے اورلائحہ عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔