وفاقی وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات کی ہے۔
گلگت بلتستان کی ترقی میں این ایچ اے کے کردار اور اس میں وسعت سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی و بہتری کیلئےاہمیت کی حامل ہے۔
وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا
وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ سیاحو ں سے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے، وصول کردہ ٹیکس گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئےاستعمال میں لایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے گلگت بلتستان میں روڈ نیٹ ورک کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کی خواہاں ہے، سالانہ ہزاروں سیاح گلگت بلتستان جاتے ہیں جومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعلی جی گلبرخان نے کہا کہ وفاقی وزیر کی گلگت سے محبت اورعلاقے کی ترقی کیلئےگرمجوشی قابل ستائش ہے، جی بی حکومت کے متعلقہ ادارے این ایچ اے کے اشتراک سے علاقے کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔