وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی ایکس مل ریٹ پر 165 روپے فی کلو بیچی جائے گی۔
چینی اگلے تین ماہ میں 6 روپے فی کلو مہنگی ہو گی ، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن میں اتفاق
پرائس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہو گی، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ چینی کی زائد قیمت وصول کرنے پرکارروائی کی جائے گی، شہری چینی کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی ادا کریں۔