وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ،کمرشل،پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹوکن ٹیکس بڑھائے جائیں گے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جا ئے گا۔
اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو اضافے کا اختیار حاصل ہوگا، وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ 2019سے ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا۔