وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے بیان دے کر قومی ائیر لائن پر پابندیوں کی دعوت دی تھی، اس جرم کی ذمہ داری بانی پی ٹی آئی پر بھی آتی ہے کیوں کہ وزیر ان کی کابینہ کا حصہ تھے۔
پیس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا نام برطانیہ ایئر سیفٹی سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی سنگ میل عبور کیا، پی ٹی آئی کے دور میں وزیر نے اپنے ہی ادارے پر الزامات لگا ئے تھے۔
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، بیان نے قومی وقار کو بھی نقصان پہنچا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی پی آئی اے کو استعمال کرتے ہیں، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئےگی، کوشش ہے نیویارک کی فلائٹس کو بھی بحال کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل روٹس کو بحال کر کے پرائیویٹائز کر رہے ہیں، روٹس کی بحالی سے پرائیویٹائزیشن میں مدد ملے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیش رفت پر رپورٹس طلب کرتے رہے، پی آئی اے اب براہ راست یو کے لے کر جائے گی، سابق وزیر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ حکومت یا کابینہ کرے گی۔