وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس، اربوں روپے کے فنڈزکی منظوری

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس، اربوں روپے کے فنڈزکی منظوری


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری دی گئی تاکہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید بہتر اور مستحکم ہو سکیں۔

کمیٹی نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے لیے مالی معاونت کی حمایت کی جبکہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ تخمینے پر نظرثانی کے بعد سمری دوبارہ پیش کرے۔

ای سی سی نے ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ بقایا رقم کی فراہمی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے لی جائے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا اور 20 ارب روپے کے فنڈز مرحلہ وار جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر نارتھ خیبرپختونخوا کے لیے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تاکہ سیکورٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری

ای سی سی کے ان فیصلوں کو ماہرین نے ملکی معیشت، تجارت اورامن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم اور بروقت اقدامات قرار دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top