لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر عادل راجہ مقدمہ ہار گئے، 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔