پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ریاست پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ہمیشہ ریاست پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ترقی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
سہیل آفریدی نے کہا کہ کسی کی مجال نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے۔ قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدے کیے گئے 100 ارب روپے سالانہ دیں گے۔
 
				