پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اور صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔ جسے اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیسہ اُن سیکٹرز میں لگائیں گے جہاں ضرورت ہو گی۔ جبکہ ہمیں ڈیمز بنانے چاہئیں تاکہ پانی کو محفوظ بنا کر سیلاب سے بچا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کل ایک دکاندار کہہ رہا تھا ایک کروڑ روپے نقصان ہوا۔ لیکن 5 لاکھ ملے۔ میں کہتا ہوں شکر کرو پہلے آپ کو 5 لاکھ روپے بھی نہیں ملتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ اور نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔