وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پوادا لگا کر قومی مہم کا افتتاح کیا۔ قومی سطح پر شجرکاری کی یہ مربوط مہم اگست سے اکتوبر تک جاری رہے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس شجرکاری مہم کے لیے ہفتہ وار تھیمز مقرر کیے گئے ہیں۔ اور قومی مون سون شجرکاری مہم 2025 کے تحت اگست کے آخری ہفتے میں بھی صوبہ بھر میں جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کیلئے 25 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن

علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ کی شاندار کامیابی کے بعد اب موجودہ صوبائی حکومت بلین ٹری پلس پراجیکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہی ہے، موسمی تبدیلیوں کے حالیہ تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر شجرکاری ناگزیر یے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقے زیادہ سے پودے لگانے کے لئے آگے آئیں اور اس اہم قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top