وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے معافی مانگ لی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے معافی مانگ لی


کرک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی آمد پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے عوام سے معافی مانگ لی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرک میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے چیف سیکیورٹی افسر کو روٹ لگانے سے سختی سے منع کیا تھا۔ لیکن جب میں یہاں پہنچا تو دیکھا کہ روٹ لگا ہوا ہے۔ جس پر میں نے چیف سیکیورٹی سے استفسار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکیورٹی افسر نے بتایا صرف ایک منٹ کے لیے روٹ لگایا تھا تاکہ مشکل پیش نہ آئے۔ جس پر میں نے چیف سیکیورٹی افسر کو ایک منٹ کے لیے بھی روٹ لگانے سے سختی سے منع کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے منع کرنے پر چیف سیکیورٹی افسر نے استعفیٰ دینے کا کہا۔ اور مجھے کہا کہ یہ سب آپ کی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکیورٹی افسر کو استعفیٰ دینے سے منع کیا۔ اور کہا کہ میں اپنی عوام سے ایک منٹ کا روٹ لگنے پر معافی مانگ لوں گا۔ اس لیے میں اپنی وجہ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 ارکان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top