وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، فیصل کریم کنڈی


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔

علی امین گنڈاپور سے ملاقات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گھر آئے مہمان کی مہمان نوازی کی،چیف جسٹس کی حلف برداری پر وزیر اعلی ٰگورنر ہاؤس تشریف لائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اراکین زیادہ ہو جاتے ہیں تو عدم اعتماد لانا انکا آئینی حق ہے۔

سوات واقعے کا مقدمہ وزیراعلیٰ کیخلاف درج ہونا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر و وزیر اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی رہنما مل بیٹھے تھے۔

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ،پی پی ، ن لیگ کے ارکان اور رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top