لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف کل پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاک بزنس ایکسپریس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا دن ریلوے کی ترقی کے لئے اہم قدم ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم شہبازشریف پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔
رحیم یار خان، ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
دوسری جانب پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہو گیا، ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔
مالی سال 25-2024 کے اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کرلی ہے۔
مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے، ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب،کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی، متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان ریلویز نے 88 ارب روپے کمائے تھے،پسنجر سیکٹر سے کراچی ڈویژن پونے 15 ارب آمدن سے سب سے آگے ہے۔لاہور سوا 11 ارب سے زائد آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری
ترجمان ریلوے کے مطابق ہیڈکوارٹرز ڈویژن نے سوا پانچ،ملتان ڈویژن نے پانچ ارب روپے کمائے، سکھر کی آمدن 4.8 ارب جبکہ راولپنڈی کی آمدن 4.7 ارب رہی، پشاور نے سوا 1 ارب اور کوئٹہ نے 52 کروڑ روپے آمدن حاصل کی۔
فریٹ سیکٹر میں کراچی نے 28 ارب جبکہ ملتان نے 1 ارب حاصل کیا، لاہور 83 کروڑ، پشاور 77 کروڑ، راولپنڈی 31 کروڑ، سکھر 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ کمائے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگلے سال مال گاڑیوں سے 70 فیصد تک انکم جنریشن ممکن بنائیں گے۔