وزیر اعظم کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان

وزیر اعظم کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے بعد امدادی کارروائیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال کے باعث جانی نقصان ہوا۔ تاہم پاک فوج سمیت تمام ادارے مل کر دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے خوراک سمیت دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اور سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری

شہباز شریف نے کہا کہ کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ جبکہ وفاقی وزرا متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اور متاثرین کی مدد کرنے والے ریسکیو اور دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے۔ اور مختصر وقت کے اندر 49 میں سے 37 فیڈرز بحال کرنا لائق تحسین ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top