مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفیٰ ہونے سے انکار کر دیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمیٰ کا امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کرائی۔ تاہم قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کشمیر کے رکن اسمبلی حسن ابراہیم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں قتل ہونے والے صحافی امتیاز میر کے قاتل پکڑے گئے
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 52 ارکان کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 27 ووٹ چاہیئیں۔ جو پاکستان پیپلز پارٹی کے پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ کے 9 اور پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
