وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے


قاہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مصر میں غزہ امن معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کے لیے آج تاریخی دن ہے۔ اور قیام امن کے لیے ہم سب نے مشترکہ کوششیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔ اور پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ امریکی صدر سب سے زیادہ امن نوبل انعام کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر قطر اور دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تاہم میں امریکی صدر ٹرمپ کو ان کی کوششوں پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ آج سخت محنت کے بعد غزہ میں امن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ اور امن کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا۔ اور انہون نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔ اس وقت دنیا کو صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ تاریخ صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

وزیر اعظم کی گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کے خطاب کی تعریف کی۔ اور کہا کہ میں یہی امید کر رہا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top