وزیر اعظم شہبازشریف نے لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدتوں بعد لاہور ریلوے اسٹیشن آنے کاموقع ملا،جہاں پر خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی،ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کو دیکھا،عام عوام کےلیے سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔
عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزئین وآرائش بہتر انداز میں کی گئی،ریلوے اسٹیشن پر سہولیات اشرافیہ کیلئےنہیں بلکہ عام عوام کیلئے ہیں،ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا۔
بہت حد تک ریلوے کے شعبے میں بہتری آگئی ہے،وزیرریلوے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خواجہ سعد رفیق کے دور میں بھی ریلوے کو اچھے طریقے سے چلایا گیا،انہوں نے ریلوے کی بہتری کے لیے کئی اقدامات اٹھایے۔
سعد رفیق نے اراضی واگزار کرانے،ریلوےاسٹیشن بہتر بنانے پر بریفنگ دی،سابق وزیرریلوے سعد رفیق کو بھی خدمات پر کریڈٹ دیا جانا چاہئے،حنیف عباسی کی محنت سے تو واقف ہوں،کہا ریلوے کو بہتر کرنا ہے۔
حنیف عباسی کو کہا کہ ریلوے کو آوٹ سورس کرنا ہے،ریلوے کا پبلک ٹرانسپور ٹ کے حوالےسے دنیا میں کلیدی کردار ہے،ریلوے کاکام نہیں کہ زمینوں کو سنبھالے۔ٹرینوں میں سفر اور اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے سہولیات ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چار دن کی جنگ انتہائی خطرناک تھی جو پاکستان نے بھارت کیخلاف جیتی،افواج پاکستان نے جرات ،دلیری اور بہادری سے بھارت کا مقابلہ کیا۔
مختصر وقت میں پاک فوج نے دشمن کی غلط فہمی دور کر دی،پوری دنیا پاک بھارت جنگ میں ہماری فتح کی معترف ہے،مسلح افواج نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کامقابلہ کیا۔
الفتح میزائل سے بھارت کو نشانہ بنایا گیا،تینوں مسلح افواج نے بھرپور تیاری کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا،جنگ کے دوران لمحہ بہ لمحہ فیلڈمارشل سے رابطے میں تھا۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے بہادری سے مسلح افواج کی قیادت کی۔
بھارت کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد تھی،امریکا کے ساتھ ازسر نو تعلقات استوار کررہے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا انہوں نے جنگ رکوائی،یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کی زندہ جاوید مثال ہے۔
ہم نے ثابت کیا کہ روایتی جنگ میں بھی پاکستان بھارت سے آگے ہے،ٹیم ورک کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی میدان میں کامیابیاں ملیں،مہنگائی کی شرح اورپالیسی ریٹ میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،وزیراعظم کے وژن کے مطابق ریلوے کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔
ریلوے کے ٹکٹ ڈیجیٹائز ہیں،348ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم کی سہولت دی جائے گی،ریلوے کے اسکولوں اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں،ریلوے کاشعبہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ترقی کررہا ہے۔
کراچی سے روہٹری کے ٹریک کو مزید بہتر کریں گے،ریلوے اسٹیشنز کی صفائی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم کی ملک کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہمارا دشمن اپنا زخم چاٹ رہا ہے،پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کااجلاس بلایا،وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا، پاکستان کے اقدامات کے باعث بھارت عالمی سطح پر پسپا ہوا۔