وزیر اعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

وزیر اعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب


وزیر اعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب جاری ہے ،انہوں  نے اپنی تقریر کا آغاز سورہ بقرۃ کی آیت نمبر 177 سے کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس منعقد کرنے پر صدر کو مبارکباد پیش کرتاہوں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔

آج دنیا میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمیت اہم چیلنجز کا سامناہے،انسانی بحران بڑھتے جارہےہیں۔ڈپلومیسی کے ذریعے مسائل کے منصفانہ حل پر یقین رکھتے ہیں۔

دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئی ہے،ہماری دنیا پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہے۔ہم تمام متنازعات حل کا پرامن حل چاہتےہیں۔

بھارت پہلگام واقعے کی تحقیقات کا مثبت جواب نہیں دے سکا،وزیراعظم  نے بھارت کے 7طیارے گرانے کا ذکر بھی کیا۔

پاکستان نے حالیہ دنوں میں سرحد پار جارحیت کا بھرپور جواب دیا،بھارت ایک سیاسی گیم کھیل رہاہے،بھارت نے پاکستان کے علاقوں پر حملہ کیا اور معصوم افراد کو نشانہ بنایا،بھارت نے پہلگام واقعے کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔

پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور بھرپور جواب دیا۔پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 7بھارتی طیارے گرائے،بھارت کے خلاف ہر پاکستانی سیسہ پلائی دیوار بن گیا۔پاکستان نے غرور میں مبتلا بھارت کو مثبت جواب دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top