وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ترجیحات ہیں۔
شہباز شریف کا بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کا حکم
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ترسیل کی 5 کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ اُمید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور اور وفاقی سیکرٹری پاور کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ، انسداد بجلی اور دیگر معاملات پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنے اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد بجلی چوری کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جائے۔
قومی ٹیم میں میرٹ یقینی بنائیں، وزیراعظم کی سفارش بھی نہ مانیں، شہباز شریف
وزیراعظم نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فی الفور طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔