وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید

وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا،کارکنان خود ہی پولیس وین میں بیٹھے اور خواجہ سروس اسٹیشن پر اتر گئے۔

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سامنا

بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں دکھانے کیلئے فلاپ شو کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں،بشریٰ بی بی جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولیات مانگ رہی ہیں۔

ایک طرف یہ معافیاں مانگتے ہیں دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنان بھی ان کی فسادی سیاست سے تنگ آچکےہیں۔

ریلوےا سٹریٹجک اثاثہ،نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حنیف عباسی

لیڈرشپ انقلاب فرام ہوم لاتی تھی ،پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر ذلیل ہوتے تھے،اب یہ سلسلہ بھی بند ہوگیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top