لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو چیلنج کر دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فواد چودھری کے جواب میں لکھا کہ اب وزیر نہ سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اس کا ثبوت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی۔ آپ کو چیلنج کر رہی ہوں ثابت کریں کہ روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں۔
اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اسکا ثبوت فراہم کرنا آپکی ذمہ داری ہے،سوشل میڈیا پہ بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی،آپکو چیلنج کررہی ہوں ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں
دوسرا ملک کے خلاف سازش کرنا،بدنام کرنا ملک دشمنی ہے
کارکردگی بتانا جرم نہیں— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2025
عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ملک کے خلاف سازش کرنا، بدنام کرنا ملک دشمنی ہے۔ کارکردگی بتانا جرم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں بلکہ عدالت جائیں، عطا اللہ تارڑ
فواد چودھری نے ایکس پر اشتہارات سے متعلق لکھا تھا کہ “لیکن یہ سرکاری پیسوں سے نہیں دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کی حکومت میرے اور آپ کے پیسوں سے روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہی ہیں۔ جن پر اعتراض بنتا ہے۔ باقی کوئی اپنے پیسوں سے اشتہار دے تو کیا اعتراض؟