وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے چیف سیکیورٹی آفیسر کی تعیناتی

وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے چیف سیکیورٹی آفیسر کی تعیناتی


لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے عہدے پر نئی تعیناتی کردی گئی۔

آئی جی پنجاب کے پرسنل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) حمزہ امان اللہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف سیکیورٹی آفیسرتعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ایس پیزارسلان زاہد اوراحمد زنیرچیمہ کی خدمات بھی وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کو تفویض کردی گئی ہیں۔

گندم کی نقل و حرکت پر پابندی، گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

نئی تقرریوں کا مقصد وزیراعلیٰ ہاؤس اور سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور ہم آہنگ بنانا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ تبدیلیاں سیکیورٹی انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لئے کی گئی ہیں۔

نئی ٹیم وزیراعلیٰ کی نقل و حرکت اور تقریبات کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top