وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے ۔
مریم نواز نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے حرف عقیدت پیش کیے، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
فنڈز زیادہ ہوتے تو 14 روپے فی یونٹ سے بھی زیادہ ریلیف دیتے، مریم نواز
وزیراعلی مریم نواز نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں جامع شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
خیال رہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔
حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔