وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ


وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے تک ہو گی ،امیدواروں کی حتمی فہرست 5 بجے جاری ہو گی جبکہ وزیراعلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہو گی۔

دوسری جانب نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی وزارت اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے پرمشاورت جاری ہے تاہم وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے  لیے ابھی تک کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف)نے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے اپنے اپنے نام فائنل کر لیے ہیں ، جے یو آئی  کی جانب سے اکرم خان درانی یا مولانا لطف الرحمان جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر عباداللہ مضبوط امیدوار ہیں۔

نامزد نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کون ہیں؟

خیال رہے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا حکم دے کر ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا جس کے بعد علی امین نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top