وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 25-2024 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔
اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دیں گے ، شہباز شریف
وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام ادارے مکمل جانفشانی سے کام کریں۔
انہوں نے ایف بی آر کے افسران کو ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم کے ساتھ پیش آئے۔
پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل پروڈکشن سسٹم، اشیاء کے پیداواری اور ترسیل کے مراحل میں شامل کیا جائے تاکہ تمام پیداوار کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔