وزیراعظم

وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، پاکستان میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا ،میدانی اور ریگستانی علاقے شامل ہیں۔

پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلات زر ، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہو گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے، صوبوں کے تعاون سے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں، پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ٹورازم زون بنائے جائیں گے، بین الاقوامی سیاحوں کی آمدورفت کیلئے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر ملکر کام کریں، سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ٹورازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعظم کو ملک میں شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top