وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال


وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔

ڈپٹی گورنر ریاض نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی گورنر ریاض کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ سے 21 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے۔

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

نیویارک میں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، جنرل اسمبلی سے ان کا خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top