وزیراعظم کو ملائیشیا میں پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے

وزیراعظم کو ملائیشیا میں پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری سے


وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا میں پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔

لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا نے دی، پاکستانی وزیراعظم کو ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور یونیورسٹی کی آئینی سربراہ نے اعزازی ڈگری سے نوازا۔

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

ملکہ ریاست پہانگ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو طرز حکمرانی پر اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنا اعزاز ہے، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ سے ہزاروں طلبہ فیض یاب ہوئے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں مقصد سے عبارت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کی بہترین درسگاہ سے منسلک ہونے پرخوشی ہے، درسگاہ، ایمان اور اخلاق کو یکجا کرکے اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد پنجاب کے عوام کی خدمت کی، اب بھی بطور وزیراعظم اپنے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں، میں ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی سے عوام کی خدمت کرتا ہوں۔

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان علمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہوں، اسلامی اصولوں پرعمل پیرا ہوکر اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں،وزیراعظم نے تقریر کے دوران علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر سنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیادت کوئی امتیاز نہیں ایک امانت ہے،ہماری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کوانسانیت کی خدمت کیلئے مواقع فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو تنازعات،غربت اور انتشار کا سامنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top