وزیراعظم  نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم  نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی


وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کو فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحاتی پالیسی کا مرکزی ستون ہے، جس کا مقصد شفافیت اور سہولت کو فروغ دینا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے۔

قرضوں نے پاکستان کی معیشت کو متاثر کیا ہے، شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے، یہ ہماری مالی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

کابینہ اجلاس میں شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ سے پیدا صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کیخلاف کھلی جارحیت کی ہے، اسرائیل حملے میں معصوم ایرانی شہید ہوئے، عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کرنے میں کردار ادا کرے، غزہ میں ظلم جاری ہے،عالمی ضمیر کب جاگے گا۔

اسرائیل نے بغیر کسی وجہ کے ہمارے ملک پر حملہ کیا، ایران

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، آئی ایم ایف کو بتا دیا کہ زراعت پر ٹیکس نہیں لگنے دیں گے، ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد پاکستان کا موقف پیش کرنےبیرون ملک گیا تھا، امریکا اور یورپ میں انہوں نے نمائندگی کی، بلاول بھٹو سمیت وفد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top