وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 قیمتی انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کر لیا۔
گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے چرواہے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا ہے۔
مقامی آبادیوں کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے، سیکڑوں جانیں بچانے کے اعتراف میں وزیرِاعظم انہیں خصوصی انعام سے نوازیں گے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
وزیراعظم نے کہا ہے کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، تینوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ، مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔
واضح رہے غذر میں چرواہے وصیت خان نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچائی تھی۔