وزیراعظم شہباز شریف نے تجارتی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاک امریکا تجارتی معاہدہ، پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی آئے گی، وزیر خزانہ
شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں ہمارے دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت بھی دے گا۔