وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کوزائرین کی نئی پالیسی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع اور قومی استحکام کی بنیاد ہیں ، صدر ، وزیراعظم
دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔